ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ المؤمنون (23) — آیت 9
وَ الَّذِیۡنَ ہُمۡ عَلٰی صَلَوٰتِہِمۡ یُحَافِظُوۡنَ ۘ﴿۹﴾
ترجمہ عبدالسلام بن محمد بھٹوی
اور وہی جو اپنی نمازوں کی خوب حفاظت کرتے ہیں۔
ترجمہ فتح محمد جالندھری
اور جو نمازوں کی پابندی کرتے ہیں
ترجمہ محمد جوناگڑھی
جو اپنی نمازوں کی نگہبانی کرتے ہیں

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

9-1آخر میں پھر نمازوں کی حفاظت کو فلاح کے لئے ضروری قرار دیا، جس سے نماز کی اہمیت و فضیلت واضح ہے۔ لیکن آج مسلمان کے نزدیک دوسرے اعمال صالح کی طرح اس کی بھی کوئی اہمیت سرے سے باقی نہیں رہ گئی ہے۔ فانا للہ وان الیہ راجعون

یہ صفحہ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل