ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ المؤمنون (23) — آیت 42

ثُمَّ اَنۡشَاۡنَا مِنۡۢ بَعۡدِہِمۡ قُرُوۡنًا اٰخَرِیۡنَ ﴿ؕ۴۲﴾
پھر ان کے بعد ہم نے کئی اور زمانوں کے لوگ پیدا کیے۔ En
پھر ان کے بعد ہم نے اور جماعتیں پیدا کیں
En
ان کے بعد ہم نے اور بھی بہت سی امتیں پیدا کیں En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

42-1اس سے مراد حضرت صالح، حضرت لوط اور حضرت شعیب (علیہم السلام) کی قومیں ہیں، کیونکہ سورة اعراف اور سورة ہود میں اسی ترتیب سے ان کے واقعات بیان کئے گئے ہیں۔ بعض کے نزدیک بنو اسرائیل مراد ہیں۔ قرون، قرن کی جمع ہے اور یہاں بمعنی امت استعمال ہوا ہے۔