ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ مريم (19) — آیت 3

اِذۡ نَادٰی رَبَّہٗ نِدَآءً خَفِیًّا ﴿۳﴾
جب اس نے اپنے رب کو چھپی آواز سے پکارا۔ En
جب انہوں نے اپنے پروردگار کو دبی آواز سے پکارا
En
جبکہ اس نے اپنے رب سے چپکے چپکے دعا کی تھی En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

3۔ 1 خفیہ دعا اس لئے کی کہ ایک تو یہ اللہ کو زیادہ پسند ہے کیونکہ اس میں تضرع وانابت اور خشوع وخضوع زیادہ ہوتا ہے۔ دوسرے لوگ انھیں بیوقوف نہ قرار دیں کہ یہ بڈھا اب بڑھاپے میں اولاد مانگ رہا ہے جب کہ اولاد کے تمام ظاہری امکانات ختم ہوچکے ہیں۔