جو شخص اللہ کے ساتھ کفر کرے اپنے ایمان کے بعد، سوائے اس کے جسے مجبور کیا جائے اور اس کا دل ایمان پر مطمئن ہو اور لیکن جو کفر کے لیے سینہ کھول دے تو ان لوگوں پر اللہ کا بڑا غضب ہے اور ان کے لیے بہت بڑا عذاب ہے۔
En
جو شخص ایمان لانے کے بعد خدا کے ساتھ کفر کرے وہ نہیں جو (کفر پر زبردستی) مجبور کیا جائے اور اس کا دل ایمان کے ساتھ مطمئن ہو۔ بلکہ وہ جو (دل سے اور) دل کھول کر کفر کرے۔ تو ایسوں پر الله کا غضب ہے۔ اور ان کو بڑا سخت عذاب ہوگا
جو شخص اپنے ایمان کے بعد اللہ سے کفر کرے بجز اس کے جس پر جبر کیا جائے اور اس کا دل ایمان پر برقرار ہو، مگر جو لوگ کھلے دل سے کفر کریں تو ان پر اللہ کا غضب ہے اور انہی کے لیے بہت بڑا عذاب ہے
En
16۔ 1 اہل علم کا اس بات پر اتفاق ہے کہ جس شخص کو کفر پر مجبور کیا جائے اور وہ جان بچانے کے لئے قولاً یا فعلاً کفر کا ارتکاب کرلے جبکہ اس کا دل ایمان پر مطمئن ہو، تو وہ کافر نہیں ہوگا، نہ اس کی بیوی اس سے جدا ہوگی اور نہ اس پر دیگر احکام کفر لاگو ہونگیں۔ قالہ الْقُرْطُبِیُّ (فتح القدیر) 16۔ 2 یہ مرتد ہونے کی سزا ہے کہ وہ غضب الٰہی اور عذاب عظیم کے مستحق ہوں گے اور اس کی دنیاوی سزا قتل ہے جیسا کہ حدیث میں ہے۔ (مزید تفصیل کے لئے دیکھئے (يَسْــَٔـلُوْنَكَعَنِالشَّهْرِالْحَرَامِقِتَالٍفِيْهِ ۭ قُلْقِتَالٌفِيْهِكَبِيْرٌ ۭ وَصَدٌّعَنْسَبِيْلِاللّٰهِوَكُفْرٌۢبِهٖوَالْمَسْجِدِالْحَرَامِ ۤ وَاِخْرَاجُاَھْلِهٖمِنْهُاَكْبَرُعِنْدَاللّٰهِ ۚ وَالْفِتْنَةُاَكْبَرُمِنَالْقَتْلِ ۭ وَلَايَزَالُوْنَيُقَاتِلُوْنَكُمْحَتّٰىيَرُدُّوْكُمْعَنْدِيْنِكُمْاِنِاسْتَطَاعُوْا ۭ وَمَنْيَّرْتَدِدْمِنْكُمْعَنْدِيْنِهٖفَيَمُتْوَھُوَكَافِرٌفَاُولٰۗىِٕكَحَبِطَتْاَعْمَالُهُمْفِيالدُّنْيَاوَالْاٰخِرَةِ ۚ وَاُولٰۗىِٕكَاَصْحٰبُالنَّارِ ۚ ھُمْفِيْهَاخٰلِدُوْنَ) 2۔ البقرۃ:217) اور آیت (لَآاِكْرَاهَفِيالدِّيْنِ ڐ قَدْتَّبَيَّنَالرُّشْدُمِنَالْغَيِّ ۚ فَمَنْيَّكْفُرْبالطَّاغُوْتِوَيُؤْمِنْۢبِاللّٰهِفَقَدِاسْتَمْسَكَبالْعُرْوَةِالْوُثْقٰى ۤ لَاانْفِصَامَلَهَا ۭ وَاللّٰهُسَمِيْعٌعَلِيْمٌ) 2۔ البقرۃ:256) کا حاشیہ)۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔