ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ العاديات (100) — آیت 7

وَ اِنَّہٗ عَلٰی ذٰلِکَ لَشَہِیۡدٌ ۚ﴿۷﴾
اور بے شک وہ اس بات پر یقینا (خود) گواہ ہے۔ En
اور وہ اس سے آگاہ بھی ہے
En
اور یقیناً وه خود بھی اس پر گواه ہے En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

7۔ 1 یعنی انسان خود بھی اپنی ناشکری کی گواہی دیتا ہے۔ بعض لشہید کا فاعل اللہ کو قرار دیتے ہیں۔ لیکن امام شوکانی نے پہلے مفہوم کو راجح قرار دیا ہے، کیونکہ مابعد کی آیات میں ضمیر کا مرجع انسان ہی ہے۔ اس لیے یہاں بھی انسان ہی ہونا زیادہ صحیح ہے۔