ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الفاتحة (1) — آیت 3

الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ ۙ﴿۲﴾
بے حد رحم والا، نہایت مہربان ہے۔ En
بڑا مہربان نہایت رحم والا
En
بڑا مہربان نہایت رحم کرنے واﻻ En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

1 رحمن بروز فعلان اور رحیم بر وزن فعیل ہے۔ دونوں مبالغے کے صیغے ہیں۔ جن میں کثرت اور دوام کا مفہوم پایا جاتا ہے۔ یعنی اللہ تعالیٰ بہت رحم کرنے والا ہے اور اس کی یہ صفت دیگر صفات کی طرح دائمی ہے۔ بعض علماء کہتے ہیں رحمٰن میں رحیم کی نسبت زیادہ مبالغہ ہے اسی لیے رحمٰن الدنیا والآخرہ کہا جاتا ہے۔ دنیا میں اس کی رحمت جس میں بلا تخصیص کافر و مومن سب فیض یاب ہو رہے ہیں اور آخرت میں وہ صرف رحیم ہوگا۔ یعنی اس کی رحمت صرف مومنین کے لئے خاص ہوگی۔ اللھم اجعلنا منھم۔ آمین