(آیت 8){ اَلَيْسَاللّٰهُبِاَحْكَمِالْحٰكِمِيْنَ:} کوئی معمولی سا انصاف کرنے والا ہو وہ بھی اپنے اختیار میں جزا و سزا کا اہتمام کیے بغیر نہیں رہے گا، تو اللہ جو سب حاکموں سے بڑا حاکم ہے، وہ اس کا اہتمام کیوں نہیں کرے گا؟ ترمذی وغیرہ میں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ایک روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی سورت {”وَالتِّيْنِوَالزَّيْتُوْنِ“} پڑھے اور {”اَلَيْسَاللّٰهُبِاَحْكَمِالْحٰكِمِيْنَ“} پر پہنچے تو کہے: [بَلٰیوَأَنَاعَلٰیذٰلِكَمِنَالشَّاهِدِيْنَ][ترمذي، تفسیر القرآن، باب و من سورۃ والتین: ۳۳۴۷]”کیوں نہیں! اور میں اس پر شہادت دینے والوں میں سے ہوں۔“ مگر یہ روایت صحیح نہیں، کیونکہ ترمذی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ایک اعرابی نے یہ روایت بیان کی ہے جس کا نام ہی معلوم نہیں۔
تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف
8۔ 1 جو کسی پر ظلم نہیں کرتا اور اس کے عدل ہی کا یہ تقاضا ہے کہ وہ قیامت برپا کرے اور ان کی داد رسی کرے جن پر دنیا میں ظلم ہوا۔
تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی
8۔ کیا اللہ سب حاکموں سے بڑا [9] حاکم نہیں؟
[9] یعنی دنیا کے بادشاہوں میں بھی عدل کا یہ قانون رائج ہے کہ مجرموں کو سزا دیتے ہیں اور اچھے اور نمایاں کام کرنے والوں کو انعام دیتے ہیں۔ تو اللہ جو سب بادشاہوں کا بادشاہ ہے اس کے ہاں ہی یہ قانون رائج نہ ہو گا؟ ہاں یہ بات ضرور ہے کہ یہ دنیا چونکہ دار العمل ہے اس لیے ان گروہوں کا حساب اسی دنیا میں فوراً نہیں چکا دیا جاتا بلکہ اس جزا و سزا کو آخرت پر مؤخر کر دیا گیا ہے جو دار الجزاء ہے۔ البتہ اگر کسی فرد یا کسی قوم کا ظلم حد سے تجاوز کر جائے تو اللہ باقی لوگوں کو اس کے ظلم سے بچانے کی خاطر اس دنیا میں بھی اسے عذاب سے دو چار کر کے اور تباہ کر کے دوسروں کو اس سے بچا لیتا ہے۔ سیدنا ابوہریرہؓ فرماتے ہیں کہ جو شخص یہ سورت پڑھے تو جب: ﴿اَلَيْسَاللّٰهُبِاَحْكَمِالْحٰكِمِيْنَ﴾ پر پہنچے تو اس کے بعد کہے: ﴿بَلٰيوَاَنَاعَلٰيذٰلِكَمِنَالشَّاهِدِيْنَ﴾[ترمذي۔ ابواب التفسير]
تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم
اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔
LIVE
مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی لائیو نشریات
مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ سے براہ راست لائیو سٹریم دیکھیں