ترجمہ و تفسیر — سورۃ البلد (90) — آیت 14

اَوۡ اِطۡعٰمٌ فِیۡ یَوۡمٍ ذِیۡ مَسۡغَبَۃٍ ﴿ۙ۱۴﴾
یا کسی بھوک والے دن میں کھانا کھلانا ہے۔ En
یا بھوک کے دن کھانا کھلانا
En
یا بھوک والے دن کھانا کھلانا En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 14تا16){ اَوْ اِطْعٰمٌ فِيْ يَوْمٍ ذِيْ مَسْغَبَةٍ …:} یوں توقحط اور بھوک کے وقت کسی بھی یتیم کو کھانا کھلانا ثواب کا کام ہے، لیکن جو یتیم رشتہ دار بھی ہو اس کی خبرگیری کرنا مزید اجر کا باعث ہے۔ اسی معنی میں سلمان بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: [اَلصَّدَقَةُ عَلَی الْمِسْكِيْنِ صَدَقَةٌ، وَ إِنَّهَا عَلٰی ذِي الرَّحِمِ اثْنَتَانِ، صَدَقَةٌ وَصِلَةٌ] [مسند أحمد: 214/4، ح: ۱۷۸۹۱۔ ترمذي: ۶۵۸۔ ابن ماجہ: ۱۸۴۴، و صححہ الألباني] مسکین پر صدقہ کرنا (صرف) صدقہ ہے اور رشتہ دار مسکین پر صدقہ کرنا صدقہ بھی ہے اور صلہ رحمی بھی۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

اس آیت کی تفسیر پچھلی آیت کے ساتھ کی گئی ہے۔

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

14۔ یا فاقہ کے دنوں میں کھانا کھلانا

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔