ترجمہ و تفسیر — سورۃ الغاشية (88) — آیت 21

فَذَکِّرۡ ۟ؕ اِنَّمَاۤ اَنۡتَ مُذَکِّرٌ ﴿ؕ۲۱﴾
پس تو نصیحت کر، تو صرف نصیحت کرنے والا ہے۔ En
تو تم نصیحت کرتے رہو کہ تم نصیحت کرنے والے ہی ہو
En
پس آپ نصیحت کر دیا کریں (کیونکہ) آپ صرف نصیحت کرنے والے ہیں En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 22،21) {فَذَكِّرْ اِنَّمَاۤ اَنْتَ مُذَكِّرٌ …:} آپ کا کام نصیحت کرنا ہے، زبردستی مسلمان کرنا نہیں، جیساکہ فرمایا: «‏‏‏‏لَاۤ اِكْرَاهَ فِي الدِّيْنِ» ‏‏‏‏ [البقرۃ: ۲۵۶] دین میں کوئی زبردستی نہیں۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

21۔ 1 یعنی آپ کا کام صرف تبلیغ و دعوت ہے، اس کے علاوہ یا اس سے بڑھ کر نہیں۔

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

21۔ پس آپ نصیحت کرتے رہیے۔ آپ بس نصیحت کرنے والے ہی ہیں

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔