ترجمہ و تفسیر — سورۃ الطارق (86) — آیت 9

یَوۡمَ تُبۡلَی السَّرَآئِرُ ۙ﴿۹﴾
جس دن چھپی ہوئی باتوں کی جانچ پڑتال کی جائے گی ۔ En
جس دن دلوں کے بھید جانچے جائیں گے
En
جس دن پوشیده بھیدوں کی جانچ پڑتال ہوگی En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

اس آیت کی تفسیر آیت 8 میں تا آیت 10 میں گزر چکی ہے۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

9۔ 1 یعنی ظاہر ہوجائیں گے کیونکہ ان پر جزا و سزا ہوگی بلکہ حدیث میں آتا ہے کہ ہر غدر (بدعہدی) کرنے والے کے سرین کے پاس جھنڈا گاڑ دیا جائے گا اور اعلان کردیا جائے گا کہ یہ فلاں بن فلاں کی غداری ہے۔ (صحیح بخاری)

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

9۔ جس دن اسرار کی جانچ [7] پڑتال کی جائے گی
[7] اسرار کی جانچ کے مختلف پہلو :۔
پوشیدہ اسرار سے مراد ہر انسان کے وہ اعمال بھی ہیں جن کا تعلق نیت اور ارادہ سے تھا اور وہ پورے نہ ہو سکے اور بس ایک راز ہی بن کر رہ گئے۔ نیز وہ اعمال بھی جو دنیا کے سامنے تو آئے مگر جس غرض کے تحت وہ سرانجام دیئے گئے تھے اور جو اغراض اور خواہشات ان کی محرک بنی تھیں ان کا کسی کو علم نہ ہو سکا اور وہ اعمال بھی جن کو کرنے والا تو کر کے مر گیا مگر ان کے اثرات مدتوں نوع انسانی پر پڑتے رہے ایسے سب اسرار اس دن کھل کر سامنے آجائیں گے۔

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔