ترجمہ و تفسیر — سورۃ الإنفطار (82) — آیت 10

وَ اِنَّ عَلَیۡکُمۡ لَحٰفِظِیۡنَ ﴿ۙ۱۰﴾
حالانکہ بلاشبہ تم پر یقیناً نگہبان (مقرر) ہیں۔ En
حالانکہ تم پر نگہبان مقرر ہیں
En
یقیناً تم پر نگہبان عزت والے En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 11،10){ وَ اِنَّ عَلَيْكُمْ لَحٰفِظِيْنَ …:} حالانکہ تم پر نگہبان مقرر ہیں، یعنی فرشتے۔ {حَافِظِيْنَ} یعنی کوئی عمل ان کی نگرانی سے باہر نہیں۔ { كِرَامًا } عزت والے، اس لیے کہ وہ لکھنے میں کوئی خیانت نہیں کرتے، نہ کوئی بات لکھنے سے چھوڑتے ہیں اور نہ زیادہ لکھتے ہیں۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

اس آیت کی تفسیر پچھلی آیت کے ساتھ کی گئی ہے۔

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

10۔ حالانکہ تم پر نگران مقرر ہیں

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔