ترجمہ و تفسیر — سورۃ النازعات (79) — آیت 43

فِیۡمَ اَنۡتَ مِنۡ ذِکۡرٰىہَا ﴿ؕ۴۳﴾
اس کے ذکر سے تو کس خیال میں ہے؟ En
سو تم اس کے ذکر سے کس فکر میں ہو
En
آپ کو اس کے بیان کرنے سے کیا تعلق؟ En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 43){ فِيْمَ اَنْتَ مِنْ ذِكْرٰىهَا:} یعنی جب آپ کو خود ہی اس کا مقرر وقت معلوم نہیں تو آپ انھیں کیا بتائیں گے اور آپ کا اس کے ذکر سے کیا تعلق؟

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

43۔ 1 یعنی آپ کو اس کی بابت یقینی علم نہیں ہے، اس لئے آپ کا اس کو بیان کرنے سے کیا تعلق؟ اس کا یقینی علم تو صرف اللہ ہی کے پاس ہے۔

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

43۔ آپ کو اس کے ذکر (وقت بتانے) سے کیا واسطہ؟

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔