ترجمہ و تفسیر — سورۃ النازعات (79) — آیت 33

مَتَاعًا لَّکُمۡ وَ لِاَنۡعَامِکُمۡ ﴿ؕ۳۳﴾
تمھاری اور تمھارے چوپاؤں کی زندگی کے سامان کے لیے۔ En
یہ سب کچھ تمہارے اور تمہارے چارپایوں کے فائدے کے لیے (کیا)
En
یہ سب تمہارے اور تمہارے جانوروں کے فائدے کے لئے (ہیں) En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

اس آیت کی تفسیر آیت 32 میں تا آیت 34 میں گزر چکی ہے۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

اس آیت کی تفسیر پچھلی آیت کے ساتھ کی گئی ہے۔

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

33۔ یہ سب کچھ تمہارے اور تمہارے چوپایوں [23] کے لیے سامان زندگی ہے
[23] پہاڑوں کے فوائد کا ذکر قرآن میں بہت سے مقامات پر مذکور ہوا ہے۔ یہاں سورج اور پہاڑوں کا ذکر اس مناسبت سے ہے کہ بارش کے نزول میں یہ دونوں چیزیں اسباب ہیں۔ سورج کی حرارت سے سطح سمندر کے آبی بخارات اٹھتے ہیں جو پہاڑوں سے ٹکرا کر اور ٹھنڈے ہو کر برسنے لگتے ہیں۔ اسی بارش سے نباتات اور چارہ اور غلے پیدا ہوتے ہیں۔ غلے انسانوں کی غذا کے کام آتے ہیں اور گھاس اور چارہ ہمارے مویشیوں کی غذا کا کام دیتا ہے۔

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔