ترجمہ و تفسیر — سورۃ النبأ (78) — آیت 27

اِنَّہُمۡ کَانُوۡا لَا یَرۡجُوۡنَ حِسَابًا ﴿ۙ۲۷﴾
بلاشبہ وہ کسی حساب کی امید نہیں رکھتے تھے۔ En
یہ لوگ حساب (آخرت) کی امید ہی نہیں رکھتے تھے
En
انہیں تو حساب کی توقع ہی نہ تھی En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 28،27){ اِنَّهُمْ كَانُوْا لَا يَرْجُوْنَ …:} ان کے جہنم میں جانے کی وجہ ایک تو یہ ہے کہ انھیں اعمال کے حساب کی امید نہ تھی، ورنہ وہ اپنے اعمال کو درست کر لیتے اور دوسری یہ کہ انھوں نے ہماری آیات کو بری طرح جھٹلادیا۔ { كِذَّابًا } مصدر ہے { كَذَّبُوْا } کا، اس کے ساتھ { كَذَّبُوْا } کی تاکید فرمائی ہے۔ ترجمے میں اس تاکید کو بری طرح کے لفظ سے ادا کیا گیا ہے۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

اس آیت کی تفسیر پچھلی آیت کے ساتھ کی گئی ہے۔

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

27۔ وہ حساب کی تو امید ہی نہیں رکھتے تھے

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔