اِنَّمَا تُوۡعَدُوۡنَ لَوَاقِعٌ ؕ﴿۷﴾
ترجمہ عبدالسلام بن محمد بھٹوی
بے شک تم سے جس چیز کا وعدہ کیا جاتا ہے یقینا ہو کر رہنے والی ہے۔
ترجمہ فتح محمد جالندھری
کہ جس بات کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ ہو کر رہے گی
ترجمہ محمد جوناگڑھی
جس چیز کا تم سے وعده کیا جاتا ہے وہ یقیناً ہونے والی ہے
تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد
اس آیت کی تفسیر آیت 6 میں تا آیت 8 میں گزر چکی ہے۔
تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف
7۔ 1 (یا جواب قسم) یہ ہے کہ تم سے قیامت کا جو وعدہ کیا جاتا ہے، وہ یقینا واضح ہونے والی ہے، یعنی اس میں شک کرنے کی نہیں بلکہ اس کے لئے تیاری کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ قیامت کب واقع ہوگی؟ اگلی سورت میں اس کو واضح کیا جا رہا ہے
تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی
اس آیت کے لیے تفسیر کیلانی دستیاب نہیں۔
تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم
اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔