ترجمہ و تفسیر — سورۃ المرسلات (77) — آیت 26

اَحۡیَآءً وَّ اَمۡوَاتًا ﴿ۙ۲۶﴾
زندوں کو اور مردوں کو۔ En
یعنی) زندوں اور مردوں کو
En
زندوں کو بھی اور مردوں کو بھی En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

اس آیت کی تفسیر آیت 25 میں تا آیت 27 میں گزر چکی ہے۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

26۔ 1 یعنی زمین زندوں کو اپنی پشت پر اور مردوں کو اپنے اندر سمیٹ لیتی ہے۔

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

26۔ زندوں کو بھی [16] اور مردوں کو بھی؟
[16] ﴿كفاتا﴾ کا لغوی مفہوم :۔
﴿كِفَاتًا: ﴿كَفَتَ بمعنی کسی چیز کو جمع کر کے اسے اپنے قبضہ میں لے لینا، سنبھال لینا، سمیٹ لینا اور ﴿كَفِيْت بمعنی توشہ دان جس میں خوراک اور سامان خوراک سنبھال کر رکھتے ہیں۔ مطلب یہ ہے کہ انسان کی زندگی اور موت اور پھر دوبارہ زندگی زمین ہی سے وابستہ ہے۔ انسان زمین یا مٹی سے پیدا کیا گیا اور یہ بے جان چیز ہے۔ پھر انسان نے زمین سے پیدا ہونے والی بے جان اشیاء کھائیں جو اس کی زندگی کی بقاء کا ذریعہ بنیں۔ پھر انہی بے جان غذاؤں سے اس کا نطفہ بنا جس میں زندگی کے آثار تھے۔ پھر اسی نطفہ سے انسان کو بنایا گیا پھر مرنے کے بعد انسان مٹی میں چلا جاتا ہے۔ اور مرنے والے خواہ لاکھوں کی تعداد میں ہوں زمین ان کو اپنے اندر محفوظ کر لیتی ہے۔ گویا یہی زمین زندہ انسانوں کو بھی سنبھالے ہوئے ہے اور مردوں کو بھی اپنے اندر سے خارج نہیں کر دیتی بلکہ سنبھالے رکھتی ہے۔ پھر جب اللہ چاہے گا تو انہیں مردہ انسانوں کو نکال باہر کرے گی۔ بالکل اسی طرح جس طرح اس کے اندر سے نباتات اگ کر باہر نکل آتی ہے۔

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔