ترجمہ و تفسیر — سورۃ المزمل (73) — آیت 13

وَّ طَعَامًا ذَا غُصَّۃٍ وَّ عَذَابًا اَلِیۡمًا ﴿٭۱۳﴾
اور گلے میں پھنس جانے والا کھانا اور درد ناک عذاب۔ En
اور گلوگیر کھانا ہے اور درد دینے والا عذاب (بھی) ہے
En
اور حلق میں اٹکنے واﻻ کھانا ہے اور درد دینے واﻻ عذاب ہے En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

اس آیت کی تفسیر آیت 12 میں تا آیت 14 میں گزر چکی ہے۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

13۔ 1 ذَا غُصَّۃ حلق میں اٹک جانے والا، نہ حلق سے نیچے اترے اور نہ باہر نکلے۔ یہ زَ قُّوْم کا کھانا ہوگا۔ ضَرِیْع ایک کانٹے دار جھاڑی ہے جو سخت بدبو دار اور زہریلی ہوتی ہے۔

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

13۔ اور گلے میں پھنس جانے والا کھانا اور دردناک عذاب بھی ہے۔

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔