ترجمہ و تفسیر — سورۃ المعارج (70) — آیت 28

اِنَّ عَذَابَ رَبِّہِمۡ غَیۡرُ مَاۡمُوۡنٍ ﴿۲۸﴾
یقینا ان کے رب کا عذاب ایسا ہے جس سے بے خوف نہیں ہوا جا سکتا۔ En
بےشک ان کے پروردگار کا عذاب ہے ہی ایسا کہ اس سے بےخوف نہ ہوا جائے
En
بیشک ان کے رب کا عذاب بے خوف ہونے کی چیز نہیں En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

اس آیت کی تفسیر آیت 27 میں تا آیت 29 میں گزر چکی ہے۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

28۔ 1 یہ سابقہ مضمون ہی کی تاکید ہے کہ اللہ کے عذاب سے کسی کو بھی بےخوف نہیں ہونا چاہیے بلکہ ہر وقت اس سے ڈرتے رہنا اور اس سے بچاؤ کی ممکنہ تدابیر اختیار کرتے رہنا چاہیے۔

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

28۔ کیونکہ ان کے پروردگار کا عذاب بے خوف رکھنے والی چیز نہیں

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔