ترجمہ و تفسیر — سورۃ الأعراف (7) — آیت 122

رَبِّ مُوۡسٰی وَ ہٰرُوۡنَ ﴿۱۲۲﴾
موسیٰ اور ہارون کے رب پر۔
یعنی موسیٰ اور ہارون کے پروردگار پر
جو موسیٰ اور ہارون کا بھی رب ہے

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

اس آیت کی تفسیر آیت 121 میں تا آیت 123 میں گزر چکی ہے۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

122۔ 1 سجدے میں گر کر انہوں نے رب العالمین پر ایمان لانے اعلان دیا جس سے فرعونیوں کو مغالطہ ہوسکتا تھا کہ یہ سجدہ فرعون کو کیا گیا ہے جس کی الوہیت کے وہ قائل تھے اس لئے انہوں نے موسیٰ ؑ اور ہارون ؑ کا رب کہہ کر واضح کردیا کہ یہ سجدہ ہم جہانوں کے رب کو ہی کر رہے ہیں۔ لوگوں کے خود ساختہ کسی رب کو نہیں۔

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

122۔ جو موسیٰ اور ہارون کا پروردگار ہے“

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔