(آیت 24) {كُلُوْاوَاشْرَبُوْاهَنِيْٓـًٔۢا …: ”هَنِيْٓـًٔا“”هَنُؤَيَهْنُؤُ“} (ک) سے {”فَعِيْلٌ“} کے وزن پر ہے، جس کے حاصل ہونے میں کوئی مشقت ہو نہ کھانے کے بعد معدے پر کوئی بوجھ ہو، ادھر کھایا ادھر ہضم ہوا۔ {”بِمَااَسْلَفْتُمْ“} ان اعمال کی وجہ سے جو تم نے آگے بھیجے۔ معلوم ہوا نیک اعمال جنت میں داخل ہونے کا سبب ہیں۔
تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف
24۔ 1 یعنی دنیا میں اعمال صالحہ کئے، یہ جنت ان کا صلہ ہے۔
تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی
24۔ (انہیں کہا جائے گا) گزشتہ ایام میں جو عمل تم کر چکے ہو اس کے بدلے اب مزے سے کھاؤ پیو
تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم
اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔