ترجمہ و تفسیر — سورۃ القلم (68) — آیت 13
عُتُلٍّۭ بَعۡدَ ذٰلِکَ زَنِیۡمٍ ﴿ۙ۱۳﴾
ترجمہ عبدالسلام بن محمد بھٹوی
سخت مزاج ہے، اس کے علاوہ بدنام ہے۔
ترجمہ فتح محمد جالندھری
سخت خو اور اس کے علاوہ بدذات ہے
ترجمہ محمد جوناگڑھی
گردن کش پھر ساتھ ہی بے نسب ہو

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 13){ عُتُلٍّ بَعْدَ ذٰلِكَ زَنِيْمٍ: عُتُلٍّ عَتَلَ يَعْتُلُ} (ن،ض) سختی سے گھسیٹنا، جیسے فرمایا: «‏‏‏‏خُذُوْهُ فَاعْتِلُوْهُ اِلٰى سَوَآءِ الْجَحِيْمِ» [الدخان: ۴۸] اسے پکڑو، پھر سختی سے کھینچتے ہوئے اسے بھڑکتی آگ کے درمیان تک لے جاؤ۔ { عُتُلٍّ } موٹے جسم، موٹے دماغ اور سخت مزاج والا۔ { زَنِيْمٍ } کے دو معنی ہیں، ایک یہ کہ جو کسی قوم سے نہ ہو مگر اس میں سے ہونے کا دعویٰ کرے اور دوسرا معنی لئیم، جو کمینگی اور شرارت میں مشہور ہو۔ بدنام کے لفظ میں دونوں مفہوم ادا ہو رہے ہیں۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

13۔ 1 یہ ان کافروں کی اخلاقی پستیوں کا ذکر ہے جن کی خاطر پیغمبر کو خوش آمد کرنے سے روکا جا رہا ہے۔

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

اس آیت کے لیے تفسیر کیلانی دستیاب نہیں۔

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔

یہ صفحہ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل