(آیت 17) ➊ {اَمْاَمِنْتُمْمَّنْفِيالسَّمَآءِاَنْيُّرْسِلَعَلَيْكُمْحَاصِبًا:} جیسا کہ قوم لوط کے ساتھ ہوا، فرمایا: «اِنَّاۤاَرْسَلْنَاعَلَيْهِمْحَاصِبًااِلَّاۤاٰلَلُوْطٍنَجَّيْنٰهُمْبِسَحَرٍ» [القمر: ۳۴]”بے شک ہم نے ان پر پتھر برسانے والی ایک ہوا بھیجی، سوائے لوط کے گھر والوں کے، انھیں صبح سے کچھ پہلے بچا کر نکال لیا۔“ ➋ {”نَذِيْرِ“} مصدر ہے، اصل میں {”نَذِيْرِيْ“} تھا، میرا ڈرانا۔ یاء حذف کر دی اور راء پر کسرہ باقی رہنے دیا، ورنہ اس پر رفع ہونا تھا۔
تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف
17۔ 1 جیسے اس نے قوم لوط اور اصحاب فیل پر برسائے اور پتھروں کی بارش سے ان کو ہلاک کردیا۔ 17۔ 2 لیکن اس وقت یہ علم، بےفائدہ ہوگا۔
تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی
17۔ یا اس سے نڈر ہو گئے جو آسمان میں ہے کہ وہ تم پر پتھراؤ کرنے والی ہوا بھیج دے پھر فوراً تمہیں معلوم ہو جائے کہ میرا ڈرانا کیسا ہوتا ہے۔
تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم
وہ لا انتہا عفو و مغفرت کا مالک بھی اور گرفت پر قادر بھی ہے ٭٭
ان آیتوں میں بھی اللہ تبارک و تعالیٰ اپنے لطف و رحمت کا بیان فرما رہا ہے کہ ’ لوگوں کے کفر و شرک کی بناء پر وہ طرح طرح کے دنیوی عذاب پر بھی قادر ہے لیکن اس کا علم اور عفو ہے کہ وہ عذاب نہیں کرتا ‘۔ جیسے اور جگہ فرمایا «وَلَوْيُؤَاخِذُاللّٰهُالنَّاسَبِمَاكَسَبُوْامَاتَرَكَعَلٰيظَهْرِهَامِنْدَابَّةٍوَّلٰكِنْيُّؤَخِّرُهُمْاِلٰٓىاَجَلٍمُّسَمًّىفَاِذَاجَاءَاَجَلُهُمْفَاِنَّاللّٰهَكَانَبِعِبَادِهٖبَصِيْرًا»۱؎[35-فاطر:45] الخ، یعنی ’ اگر اللہ تعالیٰ لوگوں کو ان کی برائیوں پر پکڑ لیتا تو روئے زمین پر کسی کو باقی نہ چھوڑتا لیکن وہ ایک مقررہ وقت تک انہیں مہلت دیئے ہوئے ہے، جب ان کا وہ وقت آ جائے گا تو اللہ تعالیٰ ان مجرموں سے آپ سمجھ لے گا ‘۔ یہاں بھی فرمایا کہ ’ زمین ادھر ادھر ہو جاتی، ہلنے اور کانپنے لگ جاتی اور یہ سارے کے سارے اس میں دھنسا دیئے جاتے، یا ان پر ایسی آندھی بھیج دی جاتی جس میں پتھر ہوتے اور ان کے دماغ توڑ دیئے جاتے ‘۔ جیسے اور جگہ ہے «اَفَاَمِنْتُمْاَنْيَّخْسِفَبِكُمْجَانِبَالْبَرِّاَوْيُرْسِلَعَلَيْكُمْحَاصِبًاثُمَّلَاتَجِدُوْالَكُمْوَكِيْلًا»۱؎[17-الإسراء:68] الخ، یعنی ’ کیا تم نڈر ہو گئے ہو کہ زمین کے کسی کنارے میں تم دھنس جاؤ یا تم پر وہ پتھر برسائے اور کوئی نہ ہو جو تمہاری وکالت کر سکے ‘۔ یہاں بھی فرمان ہے کہ ’ اس وقت تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ میری دھمکیوں کو نہ ماننے کا انجام کیا ہوتا ہے؟ تم خود دیکھ لو کہ پہلے لوگوں نے بھی نہ مانا اور انکار کر کے میری باتوں کی تکذیب کی تو ان کا کس قدر برا اور عبرتناک انجام ہوا۔ کیا تم میری قدرتوں کا روزمرہ کا یہ مشاہدہ نہیں کر رہے کہ پرند تمہارے سروں پر اڑتے پھرتے ہیں کبھی دونوں پروں سے کبھی کسی کو روک کر، پھر کیا میرے سوا کوئی اور انہیں تھامے ہوئے ہے؟ میں نے ہواؤں کو مسخر کر دیا ہے اور یہ معلق اڑتے پھرتے یہیں یہ بھی میرا لطف و کرم اور رحمت و نعمت ہے۔ مخلوقات کی حاجتیں ضرورتیں ان کی اصلاح اور بہتری کا نگراں اور کفیل میں ہی ہوں ‘۔ جیسے اور جگہ ہے «اَلَمْيَرَوْااِلَىالطَّيْرِمُسَخَّرٰتٍفِيْجَوِّالسَّمَاءِ»۱؎[16-النحل:79] الخ، ’ کیا انہوں نے ان پرندوں کو نہیں دیکھا جو آسمان و زمین کے درمیان مسخر ہیں جن کا تھامنے والا سوائے ذات باری کے اور کوئی نہیں یقیناً اس میں ایمانداروں کے لیے بڑی بڑی نشانیاں ہیں ‘۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔