(آیت 147) {فَإِنْكَذَّبُوكَ ……:} یعنی اگر تم اب بھی نافرمانی کی روش چھوڑ کر حق کی سیدھی راہ اختیار کر لو تو اپنے رب کے دامنِ رحمت کو اپنے لیے کھلا پاؤ گے، لیکن اگر اپنی موجودہ روش پر اڑے رہے تو یہ مت سمجھو کہ اﷲ کا عذاب تم پر سے ٹل گیا ہے، جب اس کا عذاب آتا ہے تو مجرموں اور سرکشوں کو کوئی چیز اس سے بچا نہیں سکتی۔ اﷲ تعالیٰ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں۔ آیت کے پہلے حصے {”ذُوْرَحْمَةٍوَّاسِعَةٍ“} میں ترغیب (شوق دلانا) ہے اور آخری حصہ {”وَلَايُرَدُّبَاْسُهٗ“} میں ترہیب (ڈرانا) ہے اور یہ قرآن کا خاص اندازِ نصیحت ہے۔ (ابن کثیر)
تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف
147۔ 1 اس لئے تکذیب کے باوجود عذاب دینے میں جلدی نہیں کرتا۔ 147۔ 2 یعنی مہلت دینے کا مطلب ہمیشہ کے لئے عذاب الٰہی سے محفوظ ہونا نہیں ہے۔ وہ جب بھی عذاب دینے کا فیصلہ کرے گا تو پھر اسے کوئی ٹال نہیں سکے گا۔
تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی
147۔ پھر اگر یہ یہود آپ کو جھٹلائیں تو ان سے کہئے کہ: تمہارے پروردگار کی رحمت بہت وسیع ہے (کہ ان تک تم سزا سے بچے ہوئے ہو) ورنہ مجرموں سے اس کا عذاب ٹالا نہیں جا سکتا
تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم
مشرک ہو یا کافر توبہ کر لے تو معاف! ٭٭
’ اب بھی اگر تیرے مخالف یہودی اور مشرک وغیرہ تجھے جھوٹا بتائیں تو بھی تو انہیں میری رحمت سے مایوس نہ کر بلکہ انہیں رب کی رحمت کی وسعت یاد دلا تاکہ انہیں اللہ کی رضا جوئی کی تبلیغ ہو جائے، ساتھ ہی انہیں اللہ کے اٹل عذابوں سے بچنے کی طرف بھی متوجہ کر ‘ - پس رغبت رہبت امید ڈر دونوں ہی ایک ساتھ سنا دے -قرآن کریم میں امید کے ساتھ خوف اکثر بیان ہوتا ہے اسی سورت کے آخر میں فرمایا «إِنَّرَبَّكَسَرِيعُالْعِقَابِوَإِنَّهُلَغَفُورٌرَّحِيمٌ»۱؎[6-الأنعام:165] ’ تیرا رب جلد عذاب کرنے والا ہے اور غفور و رحیم بھی ہے ‘۔ اور آیت میں ہے «وَإِنَّرَبَّكَلَذُومَغْفِرَةٍلِّلنَّاسِعَلَىٰظُلْمِهِمْوَإِنَّرَبَّكَلَشَدِيدُالْعِقَابِ»۱؎[13-الرعد:6] ’ تیرا رب لوگوں کے گناہوں پر انہیں بخشنے والا بھی ہے اور وہ سخت تر عذاب کرنیوالا بھی ہے ‘۔ ایک آیت میں ارشاد ہے «نَبِّئْعِبَادِيأَنِّيأَنَاالْغَفُورُالرَّحِيمُوَأَنَّعَذَابِيهُوَالْعَذَابُالْأَلِيمُ»[15-الحجر:49، 50] ’ میرے بندوں کو میرے غفور و رحیم ہونے کی اور میرے عذابوں کے بڑے ہی درد ناک ہونے کی خبر پہنچا دے ‘۔ اور جگہ ہے «غَافِرِالذَّنبِوَقَابِلِالتَّوْبِشَدِيدِالْعِقَابِ»۱؎[40-غافر:3] ’ وہ گناہوں کا بخشنے والا اور توبہ کا قبول کرنے والا ہے ‘۔ نیز کئی آیتوں میں ہے «إِنَّبَطْشَرَبِّكَلَشَدِيدٌإِنَّهُهُوَيُبْدِئُوَيُعِيدُوَهُوَالْغَفُورُالْوَدُودُ»۱؎[85-البروج:12-14] ’ تیرے رب کی پکڑ بڑی بھاری اور نہایت سخت ہے۔ وہی ابتداء کرتا ہے اور وہی دوبارہ لوٹائے گا وہ غفور ہے، ودود ہے، بخشش کرنے والا ہے، مہربان اور محبت کرنے والا ہے ‘ اور بھی اس مضمون کی بہت سی آیات ہیں۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔
LIVE
مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی لائیو نشریات
مسجد الحرام اور مسجد نبوی سے براہ راست لائیو سٹریم دیکھیں