ترجمہ و تفسیر — سورۃ الواقعة (56) — آیت 74

فَسَبِّحۡ بِاسۡمِ رَبِّکَ الۡعَظِیۡمِ ﴿٪ؓ۷۴﴾
سو تو اپنے بہت عظمت والے رب کے نام کی تسبیح کر۔ En
تو تم اپنے پروردگار بزرگ کے نام کی تسبیح کرو
En
پس اپنے بہت بڑے رب کے نام کی تسبیح کیا کرو En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 74) {فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيْمِ:} تفصیل کے لیے دیکھیے سورۂ اعلیٰ کی پہلی آیت کی تفسیر۔ حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی، آپ اپنے رکوع میں {سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيْمِ} اور سجدے میں {سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلٰي} پڑھتے تھے اور کسی بھی رحمت کی آیت کے پاس سے گزرتے تو اس پر ٹھہر جاتے اور اللہ تعالیٰ سے سوال کرتے اور کسی بھی عذاب کی آیت کے پاس سے گزرتے تو اس پر ٹھہر جاتے اور اللہ تعالیٰ سے پناہ مانگتے۔ [أبوداوٗد، الصلاۃ، باب ما یقول الرجل في رکوعہ و سجودہ: ۸۷۱، و قال الألباني صحیح]

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

اس آیت کی تفسیر پچھلی آیت کے ساتھ کی گئی ہے۔

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

74۔ لہٰذا اپنے پروردگار کے نام کی تسبیح کرو جو بڑا عظمت والا ہے

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔