وَ لَحۡمِ طَیۡرٍ مِّمَّا یَشۡتَہُوۡنَ ﴿ؕ۲۱﴾
ترجمہ عبدالسلام بن محمد بھٹوی
اور پرندوں کا گوشت لے کر جس کی وہ خواہش رکھتے ہیں۔
ترجمہ فتح محمد جالندھری
اور پرندوں کا گوشت جس قسم کا ان کا جی چاہے
ترجمہ محمد جوناگڑھی
اور پرندوں کے گوشت جو انہیں مرغوب ہوں

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 21) {وَ لَحْمِ طَيْرٍ مِّمَّا يَشْتَهُوْنَ: يَشْتَهُوْنَ شَهْوَةٌ } (خواہش) سے باب افتعال کا مضارع معلوم ہے۔ پرندوں کا گوشت لذت، غذائیت اور قوت تینوں اعتبار سے چوپاؤں کے گوشت سے اعلیٰ اور عمدہ ہوتا ہے۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

اس آیت کی تفسیر پچھلی آیت کے ساتھ کی گئی ہے۔

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

اس آیت کے لیے تفسیر کیلانی دستیاب نہیں۔

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔