ترجمہ و تفسیر — سورۃ القمر (54) — آیت 11

فَفَتَحۡنَاۤ اَبۡوَابَ السَّمَآءِ بِمَآءٍ مُّنۡہَمِرٍ ﴿۫ۖ۱۱﴾
تو ہم نے آسمان کے دروازے کھول دیے، ایسے پانی کے ساتھ جو زور سے برسنے والا تھا۔ En
پس ہم نے زور کے مینہ سے آسمان کے دہانے کھول دیئے
En
پس ہم نے آسمان کے دروازوں کو زور کے مینہ سے کھول دیا En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 11) {فَفَتَحْنَاۤ اَبْوَابَ السَّمَآءِ بِمَآءٍ مُّنْهَمِرٍ: مُنْهَمِرٍ اِنْهَمَرَ يَنْهَمِرُ} (انفعال) سے اسم فاعل ہے، شدت اور کثرت کے ساتھ گرنے والا پانی۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

11۔ 1 کہتے ہیں کہ چالیس دن تک مسلسل خوب زور سے پانی برستا رہا۔

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

11۔ تب ہم نے موسلا دھار بارش سے آسمان کے دروازے کھول دیئے۔

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔