ترجمہ و تفسیر — سورۃ النجم (53) — آیت 61

وَ اَنۡتُمۡ سٰمِدُوۡنَ ﴿۶۱﴾
اور تم غافل ہو۔ En
اور تم غفلت میں پڑ رہے ہو
En
(بلکہ) تم کھیل رہے ہو En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 61){ وَ اَنْتُمْ سٰمِدُوْنَ: سَمَدَ يَسْمُدُ سُمُوْدًا } (ن) کھیل کود میں مشغول ہونا، غافل ہونا، گانا، تکبر سے سر اٹھا کر چلنا۔ یعنی بجائے رونے کے تم کھیل کود، گانے بجانے اور اپنے تکبر میں غافل رہ کر ہنستے پھرتے ہو۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

اس آیت کی تفسیر پچھلی آیت کے ساتھ کی گئی ہے۔

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

61۔ تم کھیل کود میں پڑ کر اس سے غافل ہو چکے ہو

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔