ترجمہ و تفسیر — سورۃ النجم (53) — آیت 54

فَغَشّٰہَا مَا غَشّٰی ﴿ۚ۵۴﴾
پس ڈھانپ دیا اسے جس سے ڈھانپا ۔ En
پھر ان پر چھایا جو چھایا
En
پھر اس پر چھا دیا جو چھایا En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 54) {فَغَشّٰىهَا مَا غَشّٰى: غَشِيَ يَغْشٰي} (ع) کسی چیز کا دوسری کو ڈھانپ لینا۔ {غَشّٰي يُغَشِّيْ} (تفعیل) کسی چیز پر ڈھانپنے والی چیز ڈال دینا، کسی چیز کو دوسری سے ڈھانپ دینا۔ یہ اندازِ بیاں اس عذاب کی ہولناکی کے بیان کے لیے ہے۔ مزید دیکھیے سورۂ طٰہٰ (۷۸)۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

54۔ 1 یعنی اس کے بعد ان پر پتھروں کی بارش ہوئی۔

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

54۔ پھر اس پر (تباہی) چھا گئی جس نے اس بستی کو پوری طرح [36] ڈھانپ لیا۔
[36] سیدنا لوطؑ کا مرکز تبلیغ سدوم اور اس کے ارد گرد کی بستیاں جنہیں زمین میں دھنسا دیا گیا اور ان کے اوپر سیاہ رنگ کا متعفن پانی چھا گیا جسے بحیرہ مردار (Dead Sea) یا بحر میت یا بحر لوطی کہتے ہیں۔

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔