(آیت 16) {اِذْيَغْشَىالسِّدْرَةَمَايَغْشٰى:} سدرۃ المنتہیٰ کے مشاہدے کے وقت اس پر انوار کی بارش، فرشتوں کے ہجوم اور اس کے جلال و جمال کے منظر کی نقشہ کشی کے لیے انسان کے استعمال میں آنے والی زبانوں کی تنگ دامانی کی طرف اشارہ ہے۔ (دیکھیے طٰہٰ: ۷۸) حدیث میں اس کے متعلق چند اشارے آئے ہیں، ان میں سے ایک کا ذکر پچھلی آیت کی تفسیر میں گزر چکا ہے: [وَغَشِيَهَاأَلْوَانٌلاَأَدْرِيْمَاهِيَ][دیکھیے بخاري: ۳۴۹]”اور اسے ایسے رنگوں نے ڈھانپا ہوا تھا کہ میں نہیں جانتا کہ وہ کیا تھے۔“ انس رضی اللہ عنہ نے حدیث معراج میں سدرۃ المنتہیٰ کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ الفاظ بیان فرمائے: [فَلَمَّاغَشِيَهَامِنْأَمْرِاللّٰهِمَاغَشِيَتَغَيَّرَتْفَمَاأَحَدٌمِّنْخَلْقِاللّٰهِيَسْتَطِيْعُأَنْيَنْعَتَهَامِنْحُسْنِهَافَأَوْحَیاللّٰهُإِلَيَّمَاأَوْحٰی][مسلم، الإیمان، باب الإسراء برسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم …: ۱۶۲]”پھر جب اس کو اللہ کے حکم سے ڈھانکا جس چیز نے ڈھانکا تو اس کی حالت بدل گئی، پھر اس کا یہ حال تھا کہ اللہ کی مخلوق میں سے کوئی اس کی خوب صورتی بیان نہیں کر سکتا، اس وقت اس نے میری طرف وحی کی جو وحی کی۔“ اور عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: [ «اِذْيَغْشَىالسِّدْرَةَمَايَغْشٰى» قَالَفَرَاشٌمِنْذَهَبٍ][مسلم، الإیمان، باب في ذکر سدرۃ المنتہٰی: ۱۷۳]”سدرۃ المنتہیٰ کو ڈھانک رہا تھا جو ڈھانک رہا تھا“سے مراد سونے کے پروانے ہیں۔“ اس موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جبریل علیہ السلام کو، جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ساتھ لے کر گئے تھے، ان کی اصل صورت میں ایک بار پھر دیکھا۔ عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے آیت: «وَلَقَدْرَاٰهُنَزْلَةًاُخْرٰى (13) عِنْدَسِدْرَةِالْمُنْتَهٰى» کی تفسیر کرتے ہوئے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: [رَأَيْتُجِبْرِيْلَصَلَّیاللّٰهُعَلَيْهِوَسَلَّمَوَلَهُسِتُّمِائَةِجَنَاحٍ،يَنْتَثِرُمِنْرِيْشِهِالتَّهَاوِيْلُالدُّرُّوَالْيَاقُوْتُ][مسند أحمد: 460/1، ح: ۴۳۹۵]”میں نے جبریل صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، اس کے چھ سو بازو تھے اور اس کے پروں سے حیران کن رنگا رنگ موتی اور یاقوت جھڑ رہے تھے۔“ مسند کے محقق نے فرمایا: {”إِسْنَادُهُحَسَنٌ“} کہ اس کی سند حسن ہے اور ابنِ کثیر رحمہ اللہ نے فرمایا: {”هٰذَاإِسْنَادٌجَيِّدٌقَوِيٌّ“} کہ اس کی سند جید قوی ہے۔
تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف
16۔ 1 سدرۃ المنتہیٰ کی اس کیفیت کا بیان ہے جب شب معراج میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا مشاہدہ کیا، سونے کے پروانے اس کے گرد منڈلا رہے تھے، فرشتوں کا عکس اس پر پڑ رہا تھا، اور رب کی تجلیات کا مظہر بھی وہی تھا (ابن کثیر) اس مقام پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو تین چیزوں سے نوازا گیا، پانچ وقت کی نمازیں، سورة بقرہ کی آخری آیات اور اس مسلمان کی مغفرت کا وعدہ جو شرک کی آلودگیوں سے پاک ہوگا۔
تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی
16۔ جبکہ اس سدرہ پر چھا رہا تھا جو (نور) چھا رہا تھا
تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم
اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔