(آیت 27) {فَمَنَّاللّٰهُعَلَيْنَاوَوَقٰىنَاعَذَابَالسَّمُوْمِ: ”السَّمُوْمِ“”سَمٌّ“} (زہر) سے مشتق ہے، زہریلی لو۔ اس کی جمع {”سَمَائِمُ“} آتی ہے۔ بعض کہتے ہیں یہ {”مَسَامُّ“} سے ہے جو جسم کے ہر مسام میں داخل ہو جائے۔ یعنی ہم تو شدید خائف تھے کہ اپنی کوتاہیوں اور نافرمانیوں کی وجہ سے جہنم میں نہ پھینک دیے جائیں، مگر اللہ تعالیٰ نے ہم پر احسان فرمایا اور ہماری خطائیں معاف فرما کر ہمیں جہنم کی زہریلی لو سے بچا لیا۔
تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف
27۔ 1 سَمُوم لو، جھلس ڈالنے والی گرم ہوا کو کہتے ہیں، جہنم کے ناموں میں سے ایک نام بھی ہے۔