(آیت 66) {فَاِنَّهُمْلَاٰكِلُوْنَمِنْهَا …:} یعنی جہنمیوں پر ایسی خوف ناک بھوک مسلط ہو گی کہ زقوم کے نہایت تلخ ہونے اور گلے میں اٹکنے کے باوجود اسے چارو ناچار کھائیں گے۔ دیکھیے سورۂ مزمل (۱۲، ۱۳) اور غاشیہ (۶، ۷) اور پیٹ بھر کر کھائیں گے۔
تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف
66۔ 1 یہ انہیں نہایت کراہت سے کھانا پڑے گا جس سے ظاہر بات ہے پیٹ بوجھل ہی ہونگے۔
تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی
66۔ (اہل دوزخ) اسی کو کھائیں گے اور اس سے اپنے پیٹ بھریں گے
تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم
اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔