ترجمہ و تفسیر — سورۃ طه (20) — آیت 31

اشۡدُدۡ بِہٖۤ اَزۡرِیۡ ﴿ۙ۳۱﴾
اس کے ساتھ میری پشت مضبوط کر دے۔ En
اس سے میری قوت کو مضبوط فرما
En
تو اس سے میری کمر کس دے En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 32،31){اشْدُدْ بِهٖۤ اَزْرِيْ …: اشْدُدْ } اکثر قراء کی قراء ت کے مطابق یہ {شَدَّ يَشُدُّ} (ن) سے ہمزہ کے ضمہ کے ساتھ فعل امر ہے۔ اسی طرح { اَشْرِكْهُ اَشْرَكَ يُشْرِكُ} (افعال) سے فعل امر ہے۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

اس آیت کی تفسیر پچھلی آیت کے ساتھ کی گئی ہے۔

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

31۔ اس سے میری کمر کو مضبوط کر۔

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔