ترجمہ و تفسیر — سورۃ الكهف (18) — آیت 73

قَالَ لَا تُؤَاخِذۡنِیۡ بِمَا نَسِیۡتُ وَ لَا تُرۡہِقۡنِیۡ مِنۡ اَمۡرِیۡ عُسۡرًا ﴿۷۳﴾
کہا مجھے اس پر نہ پکڑ جو میں بھول گیا اور مجھے میرے معاملے میں کسی مشکل میں نہ پھنسا۔ En
(موسیٰ نے) کہا کہ جو بھول مجھ سے ہوئی اس پر مواخذہ نہ کیجیئے اور میرے معاملے میں مجھ پر مشکل نہ ڈالئے
En
موسیٰ نے جواب دیا کہ میری بھول پر مجھے نہ پکڑیئے اور مجھے اپنے کام میں تنگی میں نہ ڈالیے En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

اس آیت کی تفسیر آیت 72 میں تا آیت 74 میں گزر چکی ہے۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

73۔ 1 یعنی میرے ساتھ نرمی کا معاملہ کریں، سختی کا نہیں۔

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

73۔ موسیٰ نے جواب دیا۔ مجھ سے جو بھول ہو گئی اس پر گرفت نہ کرو اور میرے لئے میرا کام مشکل نہ بناؤ۔

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔