ترجمہ و تفسیر — سورۃ الهمزة (104) — آیت 5

وَ مَاۤ اَدۡرٰىکَ مَا الۡحُطَمَۃُ ؕ﴿۵﴾
اور تجھے کس چیز نے معلوم کروایا کہ وہ حطمہ کیا ہے؟ En
اور تم کیا سمجھے حطمہ کیا ہے؟
En
اور تجھے کیا معلوم کہ ایسی آگ کیا ہوگی؟ En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 5) {وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْحُطَمَةُ:} یہ سوال اس کی ہولناکی بیان کرنے کے لیے ہے، یعنی تم جان ہی نہیں سکتے کہ وہ کس قدر خوف ناک چیز ہے۔ { الْحُطَمَةُ حَطَمَ يَحْطِمُ} (ض) سے مبالغے کا صیغہ ہے، یعنی بہت ہی زیادہ توڑ پھوڑ دینے والی۔ اس میں جو چیز ڈالی جائے گی اسے توڑ پھوڑ کر رکھ دے گی، بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: [لَقَدْ رَأَيْتُ جَهَنَّمَ يَحْطِمُ بَعْضُهَا بَعْضًا] [بخاري، العمل في الصلاۃ، باب إذا انفلتت الدابّۃ في الصلاۃ: ۱۲۱۲] یقینا میں نے جہنم کو دیکھا کہ اس کے اپنے حصے ایک دوسرے کو توڑ رہے تھے۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

5۔ 1 یہ استفہام اس کی ہولناکی کے بیان کے لیے ہے، یعنی وہ ایسی آگ ہوگی کہ تمہاری عقلیں اس کا ادراک نہیں کرسکتیں اور تمہارا فہم و شعور اس کی تہہ تک نہیں پہنچ سکتا۔

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

5۔ اور آپ کیا جانیں کہ وہ چکنا چور کر دینے والی کیا ہے؟

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔