ترجمہ و تفسیر — سورۃ العاديات (100) — آیت 3
فَالۡمُغِیۡرٰتِ صُبۡحًا ۙ﴿۳﴾
ترجمہ عبدالسلام بن محمد بھٹوی
پھر جو صبح کے وقت حملہ کرنے والے ہیں!
ترجمہ فتح محمد جالندھری
پھر صبح کو چھاپہ مارتے ہیں
ترجمہ محمد جوناگڑھی
پھر صبح کے وقت دھاوا بولنے والوں کی قسم

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 3) {فَالْمُغِيْرٰتِ صُبْحًا: فَالْمُغِيْرٰتِ أَغَارَ يُغِيْرُ إِغَارَةً } (افعال) سے اسم فاعل {مُغِيْرَةٌ} کی جمع ہے، لُوٹنے کے لیے حملہ کرنے والے۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

3۔ 1 مغیرات، أغار یعیر سے ہے، شب خون مارنے یا دھاوا بولنے والے۔ صبحا صبح کے وقت، عرب میں عام طور پر حملہ اسی وقت کیا جاتا تھا، شب خون تو مارتے ہیں، جو فوجی گھوڑوں پر سوار ہوتے ہیں، لیکن اس کی نسبت گھوڑوں کی طرف اسلئے کی ہے کہ دھاوا بولنے میں فوجیوں کے یہ بہت زیادہ کام آتے ہیں۔

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

اس آیت کے لیے تفسیر کیلانی دستیاب نہیں۔

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔

یہ صفحہ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل