ترجمہ و تفسیر — سورۃ يونس (10) — آیت 86

وَ نَجِّنَا بِرَحۡمَتِکَ مِنَ الۡقَوۡمِ الۡکٰفِرِیۡنَ ﴿۸۶﴾
اور اپنی رحمت کے ساتھ ہمیں کافر لوگوں سے نجات دے۔ En
اور اپنی رحمت سے قوم کفار سے نجات بخش
En
اور ہم کو اپنی رحمت سے ان کافر لوگوں سے نجات دے En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

اس آیت کی تفسیر آیت 85 میں تا آیت 87 میں گزر چکی ہے۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

86۔ 1 اللہ پر توکل کرنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے بارگاہ الٰہی میں دعائیں بھی کیں۔ اور یقینا اہل ایمان کے لئے یہ ایک بہت بڑا ہتھیار بھی ہے اور سہارا بھی۔

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

86۔ اور اپنی رحمت سے ہمیں ان کافر لوگوں سے بچا لے“

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔

تفسیر السعدی (تیسیر الکریم الرحمٰن) از شیخ عبدالرحمٰن السعدی

﴿ وَنَجِّنَا بِرَحْمَتِكَ مِنَ الْقَوْمِ الْ٘كٰفِرِیْنَ اور ہمیں اپنی رحمت سے کافر قوم سے نجات عطا فرما۔ تاکہ ہم ان کے شر سے محفوظ ہو سکیں اور اپنے دین پر عمل کرتے ہوئے شرعی احکام کو قائم اور بغیر کسی مخالفت اور نزاع کے ان کا اظہار کر سکیں۔
عربی متن (تفسیر السعدی) دیکھیں

{ونجِّنا برحمتك من القوم الكافرين}: لنسلم من شرِّهم ولنقيم على ديننا على وجهٍ نتمكَّن به من إقامة شرائعه وإظهاره من غير معارض ولا منازع.