سنن ترمذی — حدیث نمبر 801

باب: روزہ دار کے تحفے کا بیان۔

باب مَا جَاءَ فِي تُحْفَةِ الصَّائِمِ

حدیث نمبر: 801
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ سَعْدِ بْنِ طَرِيفٍ، عَنْ عُمَيْرِ بْنِ مَأْمُونٍ، عَنْ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " تُحْفَةُ الصَّائِمِ الدُّهْنُ وَالْمِجْمَرُ " . قَالَ أَبُو عِيسَى : هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ . لَيْسَ إِسْنَادُهُ بِذَاكَ ، لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ سَعْدِ بْنِ طَرِيفٍ . وَسَعْدُ بْنُ طَرِيفٍ يُضَعَّفُ ، وَيُقَالُ : عُمَيْرُ بْنُ مَأْمُومٍ أَيْضًا .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´حسن بن علی رضی الله عنہا کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” روزہ دار کا تحفہ خوشبودار تیل اور عود کی انگیٹھی ہے “ ۔
امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- یہ حدیث غریب ہے ، ۲- اس کی سند قوی نہیں ہے ، ۳- ہم اسے صرف سعد بن طریف کی روایت سے جانتے ہیں ، اور
۴- سعد بن طریف ضعیف قرار دیے جاتے ہیں ۔

حوالہ حدیث سنن ترمذي / كتاب الصيام عن رسول الله صلى الله عليه وسلم / حدیث: 801
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: موضوع، الضعيفة (1660) // ضعيف الجامع الصغير (2402) // , شیخ زبیر علی زئی: إسناده ضعيف جدًا, سعد بن طريف: متروك ورماه ابن حبان بالوضع وكان رافضيًا (تقريب: 7343),عمير بن مامون: ضعيف (التحرير تقريب التهذيب: 5187),انوار الصحيفة ص 210
تخریج حدیث «تفرد بہ المؤلف ( تحفة الأشراف : 3406) (موضوع) (اس کا راوی ’’ سعد بن طریف ‘‘ وضاع ہے)»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : شعب الإيمان: 3673

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´روزہ دار کے تحفے کا بیان۔`
حسن بن علی رضی الله عنہا کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " روزہ دار کا تحفہ خوشبودار تیل اور عود کی انگیٹھی ہے۔‏‏‏‏" [سنن ترمذي/كتاب الصيام/حدیث: 801]
اردو حاشہ:
نوٹ:
(اس کا راوی ’’سعد بن طریف‘‘ وضاع ہے)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 801 سے ماخوذ ہے۔