حدیث نمبر: 572
أَنْبَأَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ الثَّقَفِيُّ ، عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَاءَهُ جَاءٍ فَقَالَ : أَكَلْتُ الْحُمُرَ ، ثُمَّ جَاءَهُ جَاءٍ فَقَالَ : أَكَلْتُ الْحُمُرَ ، ثُمَّ جَاءَهُ جَاءٍ فَقَالَ : أُفْنِيَتِ الْحُمُرُ ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُنَادِيًا يُنَادِي : " إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُولَهُ يَنْهَيَانِكُمْ عَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ الأَهْلِيَّةِ فَإِنَّهَا رِجْسٌ فَأُكْفِئَتِ الْقُدُورُ وَإِنَّهَا لَتَفُورُ بِاللَّحْمِ " .
نوید مجید طیب

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ کے پاس ایک آدمی آیا کہنے لگا ”گدھے کھائے جا رہے ہیں“ پھر ایک آیا کہنے لگا ”گدھے ختم ہونے لگے ہیں“ تو نبی اکرم ﷺ نے ایک اعلان کرنے والے کو حکم دیا کہ نداء لگائے۔ ”بے شک اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ تمہیں گھریلو گدھوں کے گوشت سے روکتے ہیں یہ پلید ہیں۔“ راوی کہتے ہیں ابلتی ہنڈیاں الٹ دی گئیں۔

حوالہ حدیث السنن المأثورة / باب في أكل لحوم الخيل والبغال والحمير / حدیث: 572
تخریج حدیث صحیح بخاری، الذبائح، باب لحوم الحمر الانسیة، رقم: 5528، صحیح مسلم، الصید والذبائح، باب تحریم اکل لحم الحمر الانسیة، رقم: 1940۔