حدیث نمبر: 543
عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " لا تَنْتَبِذُوا فِي الدُّبَّاءِ وَالْمُزَفَّتِ " .
نوید مجید طیب

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ”کدو اور مزفت کے برتن میں نبیذ نہ بناؤ۔“

وضاحت:
➊ ان برتنوں میں جلد چیز خراب ہو کر نشہ آور ہو جاتی ہے اس لیے اس سے منع فرمایا، بعض کی رائے ہے کہ ان برتنوں میں شراب بنائی جاتی تھی اس لیے ان برتنوں سے منع کیا تا کہ شراب کا خیال تک نہ آئے اب یہ ممانعت منسوخ ہو چکی ہے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «نهيتكم عن النبيذ إلا فى سقاء، فاشربوا فى الأسقية كلها، ولا تشربوا مسكرا» [مسلم: 977]
میں نے تمہیں چمڑے کے برتنوں کے علاوہ تمام چیزوں میں نبیذ سے منع کیا تھا، اب تم نشہ آور چیز کے علاوہ ہر برتن میں پی سکتے ہو۔
حوالہ حدیث السنن المأثورة / باب الحدود / حدیث: 543
تخریج حدیث صحیح مسلم، الاشربة، باب النھی عن الانتباذ فی المزفت والبداء الخ، رقم: 1993