حدیث نمبر: 527
عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ سَعْدَ بْنَ عُبَادَةَ ، قَالَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَرَأَيْتَ إِنْ وَجَدْتُ مَعَ امْرَأَتِي رَجُلا أُمْهِلُهُ حَتَّى آتِيَ بِأَرْبَعَةِ شُهَدَاءَ ؟ ! قَالَ : " نَعَمْ " .نوید مجید طیب
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا: ”آپ کا کیا خیال ہے اگر میں اپنی بیوی کے ساتھ کسی مرد کو زنا کرتے دیکھوں تو کیا اسے چھوڑ دوں اور چار گواہ لے کر آؤں؟“ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں۔“
وضاحت:
➊ زنا اور حدود اللہ میں فدیہ نہیں چلتا شادی شدہ زانی کی سزا رجم ہے اور غیر شادی شدہ کی سزا سو کوڑے اور جلا وطنی ہے۔
➋ جلا وطنی کو امام مالک رحمہ اللہ کے قول پر عمل کرتے ہوئے عصر حاضر میں بند حوالات جوڈیشل کیا جانا مناسب ہے۔
➌ زنا کے ثبوت کے لیے چار عینی شاہد ضروری ہیں جنہوں نے ذکر کو فرج میں جاتے دیکھا ہو تو جرم زنا ثابت ہوتا ہے کیونکہ گواہی پر مجرم کو رجم کیا جائے گا انسانی جان کے ضیاع کو مد نظر رکھتے ہوئے اسلام نے سخت شرائطِ گواہان رکھیں تاکہ ہر آدمی دوسرے کو بلا تحقیق الزام نہ لگائے اور اگر الزام ثابت کرنے میں ناکام ہو جائے تو حد قذف جاری ہوگی۔
➍ زنا اقرار جرم سے بھی ثابت ہو جاتا ہے عہد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں جتنے زنا کے کیسز میں سزائیں ہوئیں وہ اقرار جرم سے ہی ہوئی ہیں۔
➎ زنا میں عینی شاہد مشکل ہیں مذکورہ حدیث میں بھی سعد رضی اللہ عنہ نے اسی لیے تعجب کیا تو قانون لعان نازل ہوا۔