حدیث نمبر: 351
أَنْبَأَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ الثَّقَفِيُّ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ : " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصْغِي إِلَيَّ رَأْسَهُ مِنَ الْمَسْجِدِ وَهُوَ مُعْتَكِفٌ وَأَنَا حَائِضٌ فَأَغْسِلُهُ " .
نوید مجید طیب

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا سر مبارک مسجد سے میرے حجرے کی طرف مائل کر دیتے آپ صلی اللہ علیہ وسلم اعتکاف میں ہوتے، میں حیض سے ہوتی اس کے باوجود آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سر مبارک دھو دیتی۔

وضاحت:
➊ اعتکاف کی حالت میں بیوی اپنے شوہر کو ہاتھ لگا سکتی ہے اور ضروری کام کاج کر سکتی ہے۔
➋ حالتِ اعتکاف میں غسل کیا جا سکتا ہے۔
➌ حیض کی حالت میں بھی خاوند کی خدمت کی جا سکتی ہے۔
➍ اگر مسجد میں بیت الخلا نہیں تو اعتکاف کرنے والا گھر جا کر قضاۓ حاجت کر سکتا ہے۔ روٹی دینے والا کوئی نہیں تو گھر جا کر کھانا کھا سکتا ہے، لیکن گپ شپ نہ لگائے، ضروری بات چیت ہی کرے اور فوراً واپسی کی راہ لے۔
حوالہ حدیث السنن المأثورة / باب ما جاء في الاعتكاف / حدیث: 351
تخریج حدیث صحیح بخاری، الحیض، باب مباشرۃ الحیض، رقم : 301، صحیح مسلم الحیض باب جواز غسل الحائض رأس زوجہا و ترجیلہ رقم : 297