السنن المأثورة
باب في البيوع— خرید و فروخت کے مسائل کا بیان
باب في البيوع باب: خرید و فروخت کے مسائل کا بیان
حدیث نمبر: 269
عَنْ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ عَبْدِ الْمَجِيدِ الثَّقَفِيِّ ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّهُ قِيلَ لَهُ : احْتَجَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، حَجَمَهُ أَبُو طَيْبَةَ فَأَعْطَاهُ صَاعَيْنِ وَأَمَرَ مَوَالِيَهِ أَنْ يُخَفِّفُوا عَنْهُ مِنْ ضَرِيبَتِهِ ، وَقَالَ : " إِنَّ أَمْثَلَ مَا تَدَاوَيْتُمْ بِهِ الْحِجَامَةُ وَالْقُسْطُ الْبَحْرِيُّ لِصِبْيَانَكُمْ مِنَ الْعُذْرَةِ وَلا تُعَذِّبُوهُمْ بِالْغَمْزِ " .نوید مجید طیب
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سینگی لگوائی؟ تو انہوں نے فرمایا: ہاں ابوطیبہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سینگی لگائی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دو صاع غلہ بطور اجرت دیا اور ان کے مالکان سے فرمایا: ”اس کے ٹیکس میں کمی کرو۔“ اور فرمایا: ”بلاشبہ بہترین جو تم علاج کرواؤ وہ سینگی ہے اور بچوں کے ٹانسل کا علاج قسط بحری کا استعمال ہے اور تم بچوں کا گلا دبا کر تکلیف مت دو۔“
وضاحت:
➊ ابوطیبہ رضی اللہ عنہ کا نام دینار تھا جو محیصہ بن مسعود انصاری رضی اللہ عنہ کے غلام تھے اپنے مالک کو تین صاع ٹیکس ادا کرتے تھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے ایک صاع معاف ہوا۔
➋ شرعاً جائز امور میں لوگوں کی سفارش کرنا مسنون ہے۔
➌ علاج کروانا مشروع ہے۔
➍ سینگی بہترین طریقہ علاج ہے۔
➎ «القسط» ہندوستان میں پیدا ہونے والی ایک خوشبو دار لکڑی ہے جو بطور دوا اور بطور بخور استعمال ہوتی ہے۔ [القاموس الوحید: 1310]
➏ معلوم ہوا «قسط بحري» یعنی عود ہندی بچوں کے دردِ حلق کے لیے اکسیر ہے۔
➐ حلق یا کوے کو دبا کر عورتوں کا بچوں کا علاج کرنا درست نہیں ہے۔
➑ «العذرة» یہ ایک ورم ہے جو بچے کے حلق میں کثرت خون کی وجہ سے ہو جاتا ہے، اکثر یہ بیماری اس وقت ہوتی ہے جب عذرہ ستارے نکلتے ہیں یعنی وسط گرما میں اور وہ پانچ ستارے ہیں شعری ستارے کے تلے۔ بعض نے کہا عذرہ وہ زخم ہے جو ناک اور حلق کے درمیان بچوں کو ہو جاتا ہے۔ عرب کی عورتیں اس طرح کرتی تھیں کہ حلق میں انگلی ڈال کر اس کو دباتی یا چیتھڑے کو خوب بٹ کر سخت کر کے بچے کی ناک میں گھسیڑتی، وہ اس زخم تک پہنچ کر کالا خون بہا دیتا جب بچہ اچھا ہو جاتا اس کو دغر کہتے، عرب لوگ کہتے ہیں «عذرت الصبي» یعنی بچے کا حلق دبایا عذرہ کی بیماری میں۔ [لغات الحديث: 125]