السنن المأثورة
باب في البيوع— خرید و فروخت کے مسائل کا بیان
باب في البيوع باب: خرید و فروخت کے مسائل کا بیان
حدیث نمبر: 198
عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ بُشَيْرِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ ، " أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ بَيْعِ الثَّمَرِ بِالتَّمْرِ إِلا أَنَّهُ رَخَّصَ فِي بَيْعِ الْعَرِيَّةِ أَنْ تُبَاعَ بِخَرْصِهَا مِنَ التَّمْرِ يَأْكُلُهَا أَهْلُهَا رُطَبًا " .نوید مجید طیب
سیدنا سہل بن ابی حثمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے پھل کے بدلے پھل کی بیع سے منع کیا مگر بیع عریہ کی اجازت دی بیع عریہ یہ ہے کہ کھجور پر لگے پھل کا اندازہ لگا کر اپنے اہل وعیال کے کھانے کے لیے رطبا کھجور خشک کے بدلے لے لی جائے۔