السنن المأثورة
باب في البيوع— خرید و فروخت کے مسائل کا بیان
باب في البيوع باب: خرید و فروخت کے مسائل کا بیان
حدیث نمبر: 192
عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ بَيْعِ الثِّمَارِ حَتَّى تُزْهِيَ فَقِيلَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمَا تُزْهِي ؟ قَالَ : " حَتَّى تَحْمَرَّ " ، وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَرَأَيْتَ إِنْ مَنَعَ اللَّهُ الثَّمَرَ فِيمَ يَأْخُذُ أَحَدُكُمْ مَالَ أَخِيهِ ؟ " .نوید مجید طیب
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے درخت پر لگے پھل کو پکنے سے پہلے فروخت کرنے سے منع فرمایا آپ ﷺ سے پوچھا گیا ”تذھو“ سے آپ کی کیا مراد ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ”یہاں تک کہ سرخ ہو جائے ۔“ پس رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”تمہارا کیا خیال ہے اگر پھل پر آفت آجائے تو اپنے مسلمان بھائی سے کس چیز کے پیسے وصول کرے گا ؟“