السنن المأثورة
باب في البيوع— خرید و فروخت کے مسائل کا بیان
باب في البيوع باب: خرید و فروخت کے مسائل کا بیان
حدیث نمبر: 190
وَأَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ , عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُرَاقَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " نَهَى عَنْ بَيْعِ الثِّمَارِ حَتَّى تَذْهَبَ الْعَاهَةُ " . قَالَ عُثْمَانُ بْنُ سُرَاقَةَ : فَسَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ : مَتَى يَكُونُ ذَلِكَ ؟ فَقَالَ : طُلُوعَ الثُّرَيَّا .نوید مجید طیب
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے پھلوں کی بیع سے منع کیا حتی کہ پھلوں کی بیماری کا خطرہ ٹل جائے راوی عثمان کہتے ہیں میں نے سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے پوچھا بیماری کس وقت دور ہوتی ہے؟ تو سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا : ”جب ثریا ستارہ طلوع ہو جائے۔“