السنن المأثورة
باب ما جاء في فضل النبي ﷺ والصلاة عليه— نبی اکرم ﷺ اور درود کی فضیلت کا بیان
باب ما جاء في فضل النبي ﷺ والصلاة عليه باب: نبی اکرم ﷺ اور درود کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 177
أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَوْ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ : " خَيْرُ صُفُوفِ الرِّجَالِ أَوَّلُهَا وَشَرُّهَا آخِرُهَا وَخَيْرُ صُوفِ النِّسَاءِ آخِرُهَا وَشَرُّهَا أَوَّلُهَا " .نوید مجید طیب
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”مردوں کی بہترین صفیں پہلی اور بدترین آخری ہیں (جبکہ) عورتوں کی بہترین صفیں آخری اور بد ترین پہلی ہیں۔“
وضاحت:
➊ عورتوں کی جو صف مردوں سے دور ہے وہ بہترین ہے اسی طرح مردوں کی پہلی صف عورتوں سے دور تھی اس لیے اس کو بہترین کہا گیا ہے اس حدیث میں اختلاط سے دوری کی طرف اشارہ ہے، شر پہلی صف کے مقابلے میں ہے نہ کہ مطلقاً۔