حدیث نمبر: 3950
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا جُوَيْبِرُ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: أَتَانَا كِتَابُ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ وَنَحْنُ بِخُرَاسَانَ: «سَلَامٌ عَلَيْكُمْ أَمَّا بَعْدُ، فَإِنَّهُ بَلَغَنِي أَنَّ بَعْضَ وُلَاتِكُمْ وَضَعُوا سِهَامَ الْبَرَاذِينِ، فَكَانُوا لِمَا فَعَلُوا مِنْ ذَلِكَ أَهْلًا، وَإِنَّهُ بَلَغَنِي عَنِ الثِّقَةِ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ» أَسْهَمَ الْخَيْلَ كُلَّهَا عِرَابَهَا وَمَقَارِيفَهَا لِلْفَرَسِ سَهْمَيْنِ " فَأَسْهِمُوهَا كَمَا أَسْهَمَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ فِي كِتَابِهِ: {وَالْخَيْلَ وَالْبِغَالَ} [النحل: 8] فَجَعَلَهَا خَيْلًا كُلَّهَا، وَلَعَمْرِي مَا كَانَتِ الْبِرْذَوْنُ بِأَعْفَى مِنَ الْعَمَلِ مِنْ صَاحِبِ الْعَرَبِيِّ فِيمَا كَانَ مِنْ مَسْلَحَةٍ أَوْ حَرَسٍ، وَالسَّلَامُ عَلَيْكَ "
مظاہر امیر خان
جویبر بن سعید رحمہ اللہ نے فرمایا: ہمیں خراسان میں سیدنا عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ کا خط آیا، جس میں تھا: ”مجھے خبر ملی کہ تمہارے کچھ گورنروں نے خچری نسل کے گھوڑوں کے حصے کم کر دیے، جبکہ مجھ تک ثقہ راوی کے ذریعے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات پہنچی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تمام گھوڑوں، عربی اور خچری دونوں، کے لیے دو دو حصے مقرر کیے، پس اسی طرح تقسیم کرو جیسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا تھا۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن میں فرمایا: «والخيل والبغال»، اور قسم ہے میری، خچری گھوڑے عربی گھوڑوں سے محنت میں پیچھے نہیں ہیں، والسلام علیک۔“