حدیث نمبر: 1950
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا يُونُسُ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: «إِذَا زَوَّجَ الرَّجُلُ ابْنَهُ وَهُوَ صَغِيرٌ فَالصَّدَاقُ عَلَى الِابْنِ إِلَّا أَنْ يَضْمَنَهُ الْأَبُ» قَالَ هُشَيْمٌ: وَهُوَ الْقَوْلُ "
مظاہر امیر خان
حسن بصری رحمہ اللہ نے فرمایا: ”جب باپ اپنے نابالغ بیٹے کا نکاح کرے تو مہر بیٹے پر لازم ہے، الا یہ کہ باپ ضمانت لے لے۔“ ہشیم کہتے ہیں: یہی قول معتبر ہے۔
حدیث نمبر: 1951
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، أنا مُجَالِدٌ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: «هُوَ عَلَى الْأَبِ»
مظاہر امیر خان
حضرت شعبی رحمہ اللہ نے فرمایا: ”مہر باپ پر لازم ہے۔“
حدیث نمبر: 1952
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، نا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ «أَنَّهُ زَوَّجَ ابْنَةَ أَخِيهِ ابْنَ أَخِيهِ وَهُمَا صَغِيرَانِ»
مظاہر امیر خان
حضرت ہشام بن عروہ رحمہ اللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنے بھائی کی بیٹی کا نکاح اپنے بھائی کے بیٹے سے کیا، حالانکہ دونوں کم عمر تھے۔