کتب حدیث ›
سنن سعید بن منصور › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے قول «فَإِنْ كُنْتَ فِي شَكٍّ مِمَّا أَنْـزَلْنَا إِلَيْكَ» کا بیان
حدیث نمبر: 1076
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، فِي قَوْلِهِ: { فَإِنْ كُنْتَ فِي شَكٍّ مِمَّا أَنْـزَلْنَا إِلَيْكَ فَاسْأَلِ الَّذِينَ يَقْرَءُونَ الْكِتَابَ مِنْ قَبْلِكَ } - قَالَ: مَا شَكَّ وَلَا سَأَلَ .
مظاہر امیر خان
سعید بن جبیر رحمہ اللہ نے ﴿فَإِنْ كُنْتَ فِي شَكٍّ مِمَّا أَنْزَلْنَا إِلَيْكَ فَاسْأَلِ الَّذِينَ يَقْرَءُونَ الْكِتَابَ مِنْ قَبْلِكَ﴾ یعنی پھر اگر آپ کو اس چیز میں کوئی شک ہو جو ہم نے آپ پر نازل کی ہے تو ان لوگوں سے پوچھ لیجئے جو آپ سے پہلے کتاب پڑھتے ہیں کے بارے میں کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہ شک کیا اور نہ سوال کیا۔
حدیث نمبر: 1077
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ . وَمَنْصُورٍ، عَنِ الْحَسَنِ - قَالَا: لَمْ يَشُكَّ وَلَمْ يَسْأَلْ .
مظاہر امیر خان
سعید بن جبیر رحمہ اللہ اور حسن رحمہ اللہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہ شک کیا اور نہ سوال کیا۔