کتب حدیث ›
سنن سعید بن منصور › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے قول «وَكَيْفَ يُحَكِّمُونَكَ وَعِنْدَهُمُ التَّوْرَاةُ» کا بیان
حدیث نمبر: 748
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، قَالَ: نَا أَبُو إِسْحَاقَ الشَّيْبَانِيُّ، قَالَ: قُلْتُ لِعَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى: أَرَجَمَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ قَالَ: نَعَمْ، رَجَمَ يَهُودِيًّا وَيَهُودِيَّةً، قَالَ: قُلْتُ: أَقَبْلَ سُورَةِ النُّورِ أَمْ بَعْدَهَا ؟ قَالَ: لَا أَدْرِي .
مظاہر امیر خان
سیدنا عبد اللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ سے ابو اسحاق شیبانی رحمہ اللہ نے پوچھا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رجم کیا تھا؟ انہوں نے فرمایا: جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک یہودی مرد اور ایک یہودی عورت کو رجم کیا تھا۔ میں نے پوچھا: کیا یہ سورہ نور کے نازل ہونے سے پہلے کا واقعہ ہے یا بعد کا؟ تو انہوں نے فرمایا: مجھے معلوم نہیں۔